سرینگر :(اے یوایس)پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے28ہزار562 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 489افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 7ہزار819ہوگئی جن میں43089جموں جبکہ 64730کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کومزید 12افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد1663ہوگئی ہے۔ ان میں 572جموں جبکہ 1091کشمیر صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔
نئے 489معاملات میں 225کشمیر جبکہ 264جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 225 متاثرین میں 85سرینگر، 39بارہمولہ، 33بڈگام، 5پلوامہ، 24کپوارہ، 5اننت ناگ، 17بانڈی پورہ، 12گاندربل،0کولگام اور5کا تعلق شوپیان ضلع سے ہے۔ جموں صوبے کے 264متاثرین میں 126جموں، 5راجوری، 46ادھمپور، 27ڈوڈہ، 10کٹھوعہ، 3پونچھ، 12سانبہ، 22کشتواڑ،5رام بن اور8ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموںو کشمیر میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 12افراد فوت ہوگئے۔
مرنے والوں میں 6کشمیر جبکہ 6جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے متاثرین میں 5سرینگر اور ایک کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ”لال بازار سے تعلق رکھنے والی ایک 60سالہ خاتون،ایچ ایم ٹی سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون، نٹی پورہ سے تعلق رکھنے والا 80سالہ معمر شخص،لال بازار سے تعلق رکھنے والا 66سالہ شخص اور مہجور نگر سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے۔
سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں 3سکمز صورہ جبکہ 2صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پورہیہ پوت لنگیٹ سے تعلق رکھنے والی ایک 57سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے 6افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 3ادھمپور، 2سانبہ اور ایک کٹھوعہ سے تعلق رکھتا ہے۔
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,07,819معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5,264سرگرم معاملات ہیں۔ اَب تک1,00,892اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,663تک پہنچ گئی،جن میں سے 1,091کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور572کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران بدھ کو مزید570افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے186اَفراداور کشمیر صوبے کے 384اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 28,85,308ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 25نومبر 2020 کی شام تک 27,77,489نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک7,75,516افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔
اِن میں19,500اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں۔5,264 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47,700اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق7,01,389اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔