More than 3.5 lakh pilgrims perform Umrah this year till dateتصویر سوشل میڈیا

مکہ معظمہ :(اے یوایس ) اس سال اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ معترمین نے عمرہ ادا کیا اور آنے والے دنوں مےںزائرین کی تعداد مزےد اضافہ ہوگا ۔ امور حج وعمرہ کے اعلی افسروں نے کہا کہ یکم محرم کے بعد عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اور سعودی عرب کے مختلف ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر ان کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عمرہ کے فرائض انجام دینے کے بعد تمام زائرین مدینہ منورہ کی حاضری دےنے کے لئے جا رہے ہیں جہاں وہ روضہ پاکﷺ پر حاضری دیتے ہیں۔ ہر دن پانچ سے چھ ہزار زائرین جدہ ہوائی اڈے پہنچتے ہےں اورمدینہ کے ہوائی اڈے پر زائرین کا تاتا بندھا رہتا ہے ان میں سے زیادہ زائرین انڈونیشیا سے ہیں ۔

پاکستان اور ہندستان سے کافی تعداد میں زائرین آئے ہیں ،یمن اور مصر اور اردن سے کافی تعداد میں زائرین لگا تا رآتے جا رہے ہیں۔ امےد کی جا رہی ہے ہے کہ امسال 50لاکھ زائرےن عمرہ ادا کرےں گے۔ دی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کئے گئے ہیں۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کے لئے آنے والے افراد 90 دنوں کے لئے ٹھہر سکتے ہیں اور دوران وہ مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جا سکتے ہیں۔وزارت کے مطابق زائرین عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمرے کے لئے ‘اعتمرنا’ ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ زائرین کی کرونا وائرس سے حفاظت کو یقینی بنا جاسکے۔اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لئے سعودی عرب کا موجودہ ویزہ لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *