More than 300 Taliban killed in Afghan Security Forces operationsتصویر سوشل میڈیا

کابل: اگرچہ طالبان نے افغان سلامتی دستوں اور شہریوں کے خلاف اپنی پر تشدد کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی اور ملک کے کئی اضلاع پر اپنا تسلط قائم کرکے اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم دوسری جانب ملک کے کئی صوبوں میں طالبان کے ساتھ جاری لڑائی کے دوران ملک کے سلامتی دستوں کے ہاتھوں ہفتہ سے اب تک کم و بیش 300طالبان دہشت گرد مارے بھی جا چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ان جھڑپوں میں اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے علاوہ سیکڑوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق صوبہ ہرات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 52 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔

یہ کارروائی صوبائی دارالحکومت ہرات شہر اور اس کے گردونواح کے اضلاع میں کی گئی۔ افغان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سکیورٹی فورسز کی حمایت میں کئی مقامات پر فضائی حملے بھی کیے۔افغان وزارت دفاع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ، ہرات کے ضلع غوریان میں 13 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔فضائی حملے میں دہشت گردوں کی سات گاڑیاں اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

جبکہ صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ کے مضافات میں فضائی حملوں نے طالبان کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ادھر صوبہ قندھار کے ضلع جھڑی میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔یہاں فضائی حملے میں 36 دہشت گردوں کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *