Moscow accused of forcibly removing civilians to Russiaتصویر سوشل میڈیا

قیف:یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ روس یوکرین پر ہتھیار ڈالنے کا دباو¿ ڈالنے کے لیے تباہ حال یوکرینی شہروں سے ہزاروں شہریوں کو زبردستی نکال رہا ہے۔یہ الزام ایسے وقت میں آیا ہے جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک کی فوج سے یوکرین کا دفاع جاری رکھنے اور ایک منٹ کے لیے بھی حوصلہ نہ ہارنے کی تلقین کی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوکرین کے محتسب اعلیٰ نے بتایا کہ 84,000 بچوں سمیت 400,000 سے زائد شہریوں کو ان کی مرضی کے بغیر جبراً روس منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ یوکرین کو خود سپردگی کرنے پر مجبور کرنے کے لیے انہیں بظور یرغمال استعمال کیا جا سکے۔دریں اثنا روس نے یوکرینی باشندوں کی اپنی سرزمین پر منتقلی کی تصدیق کی ہے، لیکن کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے روس گئے تھے۔روس یوکرین جنگ کے پہلے مہینے میں 128بچوں سمیت ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔

یوکرین بھر میں 230 اسکول اور 155 کنڈرگارٹن تباہ ہو چکے ہیں، اور قصبوں اور دیہاتوں کے بڑے حصے تباہ ہو کر راکھ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔یوکرین کے دارالخلافہ قیف اور دیگر علاقوں میں یوکرینی دفاعی طاقتیں روس کی زمینی افواج سے نبرد آزما ہیں جس سے یہ خدشہ ہو گیا ہے کہ روس بوکھلاہٹ میں کیمیاوی ، حیاتیاتی یا جوہری اسلحہ استعمال کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *