Moscow accuses Kyiv of poisoning its soldiers in Zaporizhzhiaتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: (اے یوایس) روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزہیا میں تعینات سینکڑوں روسی فوجیوں کو زہر دیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق 31 جولائی کو متعدد فوجیوں کو تشویش ناک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے ذریعے ان کے جسموں سے زہریلا مادہ ’بوٹولینم ٹاکسن ٹائپ بی‘ برآمد ہوا ہے۔روس نے کہا کہ فوجیوں کو زہر دینے کی منظوری یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے دی گئی تھی۔

دوسری جانب یوکرین کی وزارت داخلہ کے ایک مشیر نے روسی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اپنی اس فاش غلطی اور غفلت کی ، جو اس نے اپنے فوجیوں کو کھانا بہم پہنچانے میں کی ، پردہ پوشی کرنے کے لیے یوکرین کو روسی فوجیوں کی ہلاکت کا مورد الزام ٹہرا رہا ہے۔ جبکہ روس نے ہی اپنے فوجیوں کو مضر صحت اور کئی روز کا باسی کھانا فراہم کیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گذشتہ چھ ماہ سے جنگ جاری ہے اور روس نے فوجی طاقت کے بل پر یوکرین کے کئی اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *