Moscow, Islamabad in talks for Putin's maiden Pakistan visit تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان اور روس کے عہدیداروں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے پہلے دورہ پاکستان کی نوک پلک درست کرنے کے لیے تبادلہ خیال شروع کر دیا۔ میڈیا میں شائع خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے ہی صدر پوتین کو دورے کی باضابطہ دعوت دے چکے ہیں۔ انہوں نے حالیہ فون پر بات چیت کے دوران پوتین کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی آئندہ ماہ بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات کے موقع پر ملاقات بھی متوقع ہے۔

ایکسپریس ٹربیون نے اتوار کو اس معاملے سے باخبر حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر روس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ دو سال سے بات چل رہی ہے لیکن کوویڈ 19 سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکل سکا۔ نیوز کے مطابق روس چاہتا ہے کہ کوئی بڑا پروجیکٹ یا کوئی اور اقدام ہو جس کا اعلان صدر پوتین اپنے دورہ پاکستان کے دوران کر نا چاہتے ہیں۔تاہم، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پوتین صرف اس صورت میں دورہ کرنا چاہتے ہیں جب ان کے پاس بیچنے کے لیے کوئی بڑی چیز ہو۔

نیوز کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ صدر پوتین اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں، جس پر رواں سال کام شروع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ روسی کمپنیاں صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے صوبہ پنجاب کے قصور تک پائپ لائن بچھا نے کا کام کریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پائپ لائن کا اصل معاہدہ 2015 میں ہوا تھا لیکن روسی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں اور دیگر مسائل کے باعث 1122 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کام شروع نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *