Mother in law gift ak 47 to bridegroomPakistani man get AK-47 rifle as wedding gift from his mother-in-lawتصویر سوشل میڈیا

انٹر نیشنل ڈیسک :شادی میں مہمان دولہا۔دلہن کو کچھ نہ کچھ تحفہ ضرور دیتے ہیں۔ کچھ مہمان کریئٹو تحفے بھی دیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی شادی میں کسی کو اے کے47- تحفے میں دیتے سنا ہے۔پاکستان میں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دولہے کو اس کی ساس نے ہی اے کے47- تحفے میں دی ہے۔

اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔یہ ویڈیو پاکستان کے کراچی میں رہنے والے عادل احسان نام کے ٹویٹر یوزر نے پوسٹ کیا ہے۔ اس نے ٹویٹر پر خود کو سما ع ٹی وی کا صحافی بتایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی تقریب میں ایک خاتون دولہے کی پیشانی چومتی ہے اور پر تحفے میں اسے رائفل (اے کے 47- دیتی ہے۔

اس دوران شادمی میں موجود مہمان حیران رہ جاتے ہیں۔ پھر خوش ہوکر شور مچاتے ہیں۔ یہ ویڈیو کہاں کا ہے، کب کا ہے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ویڈیو میں سنائی پڑ رہی مہمانوں کی آواز سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ ان سب کیلئے یہ فخر کی بات ہے۔ اسی لئے وہ ریحان نام کے دولہے کو بار۔بار بندوق کیمرے میں دکھانے کو کہہ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو یوزر پاکستان کا بتا رہے ہیں اور حیرانی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ محمد طاہر نام کے ایک یوزر لکھتے ہیں، پاکستان اب خاتمے کی جانب ہے، جب پوری دنیا آگے بڑھ رہی ہے تب پاکستانی لوگ پیچھے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *