بھوپال : مدھیہ پردیش میں3000 جونیئر ڈاکٹروں نے حکومت کے سخت موقف سے ناراض ہوکر اجتماعی استعفی دیدیا ہے۔ چھ نکاتی مانگوں کو لیکر جونیئر ڈاکٹروں کی چار روز سے ہڑتال جاری تھی۔ جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال پر مفاد عامہ کے تحت دائرکی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جب جبلپور ہائی کورٹ نے جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کو غیر واجب قرار دیا تو حکومت نے بھی ہڑتال کو لیکر اپنے موقف کو اور سخت کیا اور جونیئر ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کرکے کام پر واپس آنے کی جہاں اپیل کی وہیں یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر جونیئر ڈاکٹر ہڑتال ختم نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف ایسما کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ وہیں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کو کانگریس کے ذریعہ حمایت کا اعلان کرنے کے بعد مدھیہ پردیش میں ایک اور سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔