ممبئی: جولائی2019کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکے خلاف شکست کے بعد سے کوئی میچ نہ کھیلنے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کھلاڑیوں کے لیے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی)کی کانٹریکٹ لسٹ سے نکال دیا گیا۔

دھونی نے 90ٹسٹ میچ کھیلنے کے بعد دسمبر2014میں ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا تھا اور جنوری2017میں محدود اووروں کی کرکٹ کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔

دھونی گذشتہ سال بورڈ کی کانٹریکٹ لسٹ میں گریڈ ون میں مندرج تھے۔لیکن ورلڈ کپ کے بعد سے خود کو عدم دستیاب بنا لیا تھا۔

جس کے باعث انہیں اکتوبر2019تا ستمبر 2020کے دورانیہ کے لیے 27رکنی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔دھونی کے علاوہ خلیل احمد، دنیش کارتک اور حال ہی میں ریٹائر ہونے والے امباٹی رائیڈو کو بھی کانٹریکٹ لسٹ سے نکال دیا گیا۔

2019-20کے لیے بی سی سی آئی کی کانٹریکٹ لسٹ کے گریڈ اے+ میں (7کروڑ روپے): وراٹ کوہلی، روہت رما اور جسپریت بمراہ۔

گریڈ اے (5کروڑ روپے)روی چندر اشون، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے،کے ایک راہل، شکھر دھون، محمد شامی، ایشانت شرما، کلدیپ یادو اور رشبھ پنت۔

گریڈ بی(3کروڑ روپے):وردھمان ساہا، امیش یادو، یجوندر چہل، ہاردیک پانڈیا، میانک اگروال۔

گریڈ سی (ایک کروڑ روپے)کیدار جادھو،نودیپ سینی، دیپک چاہر، منیش پانڈے، ہنومان وہاری ، شردل ٹھاکر ،شریاس ایر اور واشنگٹن سندر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *