Mullah Baradar calls for Afghan self-sufficiencyتصویر سوشل میڈیا

کابل: اسلامی امارات کے اول نائب وزیر اعظم ملا عبد الغنی برادر نے کہا ہے کہ عالمی عطیہ دہندگان کی فراہم کردہ امداد کچھ دیر کے لیے ہنگامی ضرورتوں میں کمی کر دے گی لیکن متعلقہ وزارتوں کو خود کفالت کی جانب کام کرنا چاہئے۔ کابل میں کاشتکاروں کے قومی دن کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے ملا براسدر نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ایجک نیا زرعی منصوبہ رو بہ عمل آئے گا جس سے نصف افغان آبادی مستفیض ہو گی۔ ملا برادر نے کہا کہ یہ نیا منصوبہ نصف افغانستان کی آبپاشی کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں رات دن محنت کرنا ہوگی اور فوری طور پر ایک ایسا نظام لانا ہوگا جس سے افغان قوم خود کفیل بن سکے۔ نگراں وزیر برائے زراعت ، آبپاشی و مویشی عبد الرحمٰن رشید نے وعدہ کیا کہ انہیں بہت سے زمین مافیاو¿ں کو حکومتی زمین پر قبضہ کرنے سے روکنے کے اختیارات دیےجارہے ہیں۔کاشتکاروں کے قومی دن تقریب میں ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں افغان ساخت کی مصنوعات کے علاوہ اور بھی مختلف قسم کا سازسامان رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *