ممبئی: باندرا کے علاقے میں واقع بہرام پاڑا میں پیر کے روز اوائل وقت رزاق چال نامی چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور 11 افراد کو بچایا۔ موقع پر ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔پولیس کے مطابق ، بہرام پاڑا ، باندرا میں پیر کی نصف شب یعنی تقریباً پونے دو بجے(1.45) رزاق چال نامی ایک عمارت گر گئی۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ڈزاسٹر کنٹرول روم کے عہدے داروں کے مطابق اس
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے لیکن ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) کی آمد سے پہلے ہی یہاں پھنسے 17 افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ۔
زندہ بچ جانے والوں اور زخمیوں کو بھا بھا اور وی این ڈیسائی اسپتال لے جایا گیا جاہں 28سالہ ریاض احمد ( 28) نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ۔بامبے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہاکہ تحقیات کی جارہی ہیں کہ شہر میں ہونے والی حالیہ بارشیں تو اس حادثہ کا شاخسانہ نہیں ہیں۔ زخمیوں میں سے پانچ کی شناخت ہو گئی ہے ۔وہ 21سالہ نور الحق حیدر علی سید، 22سالہ سلمان عتیق خان، 22سالہ راہل موہن کھوٹ اور روہن موہن کھوٹ اور48سالہ لتا موہن کھوٹ ہیں۔