Mushaera '' Mehfil e sher o sukhan' held in Old Delhi

دہلی: گذشتہ روز یہاں یوم جمہوریہ کے استقبال کے موقع پر محفل شعر و سخن کے عنوان سے ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔محلہ کشن گنج آزاد مارکیٹ میں واقع زہرہ گرلز اسکول میں دہلی مومن کانفرنس کے صدر الحاج محمد عمران انصای کی زیر صدارت منعقد اس شعری نشست میں مہمانان خصوصی کے طور پر فیس گروپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق انصاری، محمد الیاس سیفی اور حافظ محمد سلیم نے شرکت کی ۔جبکہ مہمانان ذی وقار کے طور پر حاجی محمد حنیف قریشی ، ماسٹر زاہد حسین ، حاجی محمد شاہد انصاری، حاجی محمد فاروق ذکی، محمد رحیم الدین ،محمد دلشاد اور حنیف پردھان نے شرکت کی۔ جبکہ بی جے پی کے سینیئر لیڈر مصطفیٰ قریشی،حاجی فاروق ذکی، محمد عاشقین، محمد صابر، محمد یامین، محمد نعیم، اخلاق احمد اور اسلم پٹھان نے شعرائے کرام کی گل پوشی کی۔

نظامت دانش ایوبی نے کی۔اس موقع پر الحاج عمران انصاری نے کہا کہ ارد وکا رواج جس طرح سے کم ہوتا جارہا ہے اس کے فروغ کے لیے اس طرح کی نشستوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اور دہلی سرکار اردو زبان کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے جو نہایت افسو س کی بات ہے۔جبکہ دہلی میں اردو زبان کو دوسرا درجہ حاصل ہے مگر اس کے باوجود اردو کا اس کا حق نہیں مل رہا ہے۔ ہمارا حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اردو کا اس کا جائز حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ قبل ا زیں محفل شعرو سخن کا آغاز جاوید مشیری کی نعت رسول سے ہوا۔ اشرف ناپاروی، جاوید مشیری، جگر نوگانوی، دانش ایوبی، امیر امروہوی، فرید احمد فرید، سرفراز احمد فراز دہلوی، محمد انجم جعفری،ظفر کانپوری، شاہ رخ عبیر، شاکر دہلوی، سلمان سعدی، عارف بریلوی اور دیگر نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ آخر میں کنوینر نشست محمد یاسین نے مہمان شعرائے کرام اور حاضرین محفل کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *