Muttaqi says Daesh activities restrainedتصویر سوشل میڈیا

کابل: اسلامی امارات کے نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں بند کرادی گئی ہیں اور یہ گروپ حالیہ مہینوں میں ملک میں کوئی دہشت گردانہ حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے یہ بات چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے وعدے کا اعادہ کیا کہ سرزمین افغانستان و¿ کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہیں ہو گی۔

گزشتہ چار مہینوں میں داعش کوئی دہشت پسندانہ کارروائی نہیں کر سکا اس روشنی میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ افغانستان اس وقت ایک محفوظ ملک ہے اور ہم دنیا سے کیے گئے وعدوں پر قائم ہیں گے۔متقی نے اپنے حالیہ دورہ چین کو تعمیری قرار دیا۔ مارچ کے اواخر میں امارت اسلامیہ کے ایک وفد نے قائم مقام وزیر متقی کی قیادت میں چین کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اعلیٰ سفارت کاروں اور بیرونی ممالک کے سفیروں سے کئی دور کی بات چیت کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقتصادی پالیسی وضع کر رہی ہے۔

متقی نے کہا کہ ملاقات مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی ملاقاتوں کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور افغان اچھی خبریں سن سکتے ہیں۔سیاسی ماہر جاوید سنگدل نے کہا کہ بڑے اقتصادی منصوبوں میں افغانستان کا وجود اس وقت تک محسوس کیا جانا ممکن نہیں ہو گا جب تک کہ افغانستان میں بڑے مسائل حل نہیں ہوجاتے ۔فی الحال چین کے موجودہ افغان حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ امارت اسلامیہ کے سفارت کاروں کو چینی حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔تاہم چین نے ابھی تک اسلامی امارت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *