Progress being made toward intl recognition: Muttaqiتصویر سوشل میڈیا

کابل:قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی نے کہا ہے کہ اسلامی امارات امریکہ اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور اسلامی امارات کے خلاف امریکی پابندیاں ایک غلطی ہے۔ اے پی سے بات کرنے کے دوران افغانستان میں القاعدہ کے حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

متقی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتا یاکہ سلامی امارت امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پابندیاں، جنہیں ہم افغانستان کے خلاف دیکھتے ہیں، میرے خیال میں اسی ناکام تجربہ کا چربہ ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ متقی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔افغانستان میں عدم استحکام یا افغانستان میں کمزور حکومت کا ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا افغانستان ہو جو کسی سے بھی نبرد آزما نہ ہو اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔

امریکی پابندیوں اور افغانستان میں انسانی صورتحال کے بارے میں متقی نے کہا کہ امارت اسلامیہ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے اور یہ پابندیاں غلط تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے امریکہ اور تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ میرے خیال میں افغانستان پر کچھ پابندیاں غلط ہیں اور تجربات کا اعادہ ناکام ہو گیا ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کہا تھا کہ القاعدہ گزشتہ چار ماہ کے دوران افغانستان میں پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ القاعدہ اور داعش کے حامیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اور میرے خیال میں القاعدہ دوبارہ زندہ ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسٹر متقی نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ افغانستان میں القاعدہ پروان چڑھ رہی ہے اور طالبان کے نیٹ ورک سے روابط ہیں۔متقی نے مزید کہا کہ اگر میکنزی کے پاس کوئی دستاویزات یا دستاویزی ثبوت ہیں تو وہ انہیں فراہم کریں۔ متقی نے مزید کہا کہ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک بے بنیاد دعویٰ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *