Nagaland firing: Govt announces Rs 5 lakh ex-gratiaتصویر سوشل میڈیا

کوہیما: ناگا لینڈ کے حکومتی عہدیداروں کے مطابق ریاستی حکومت نے مون ضلع کے اوٹینگ گاؤں میں سیکورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کارروائی میں 13 دیہاتیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 5لاکھ رو پے فی کنبہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔

ناگا لینڈ کے چیف سکریٹری جے عالم نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت نے واقعہ کی مذمت اور لواحقین کو معاوضہ کے ساتھ ساتھ اس پورے معاملہ کی تحقیقات کے لیے پولس انسپکٹرجنرل سطح کے کسی افسر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی خصوصی تحقیاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالم نے یہ بھی کہا کہ سینیئر وزیر پی پائیونگ کونیاک کی قیادت میں افسران کی ایک ٹیم بشمول ڈائریٹر جنرل پولس صورت حال کا جائزہ لینے گاؤں پہنچ گئی۔ان ہلاکتوں کے خلاف مقامی لوگوں میں بھی شدید غم و غصہ ہے۔ اور اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے آسام رائفلز کےی کیمپ کا گھیراؤ کیا۔

مظاہرین کیمپ میں داخل ہوئے اور آگ لگانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے دو ہیلی کاپٹر ہنگامی راحت کاری کاروائیوں کے لیے مصروف عمل ہیں۔ مون گا ؤں سے چار زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹروں سے دیما پور پہنچا دیا گیا۔وزیر صحت و خاندانی بہبود ایس پینگیو پھوم بھی دیما پور کے اس اسپتال میں جا کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی جہاں ان زخمیوں کو لے جایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *