”کہاں پہنچے ؟کیا صورت حال ہے؟کوئی مشکل تو نہیں،؟2بجے، پھر بتا دیں گے۔“ یہ وہ پیغامات ہیں جو جمعرات کے روز جموں میں نگروٹا تصادم میں سلامتی دستوں کے ہاتھوں مارے گئے جیش محمد کے چار دہشت گردوں کو پاکستانی کمپنی مائیکرو الیکٹرانک کے تیار کردہ ڈیجیٹل موبائیل ریڈیو کے ذریعہ موصول ہوئے تھے۔
یہ چاروں دہشت گردں’ کیو‘ موبائیل کے تیار کردہ اسمارٹ فونوں پر ان کے پاکستانی مددگاروں سے مسلسل رابطے میں تھے۔ان کے پاس سے جو ادویات برآمد ہوئیں وہ کراچی کی ایک دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ تھیں اور جو جوتے وہ پہنے ہوئے تھے وہ بھی پاکستان میں ہی بنائے گئے تھے۔
جموں و کشمیر پولس تحقیقات کاروں نے انکشاف کیا کہ جیش محمد کے دہشت گردوں کو جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کاؤنسل (ڈی ڈی سی) کے اپورے انتخابی عمل کو درہم برہم کرنے کے لیے نتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی ذمہ داریسونپ کر بھیجا گیا تھا۔
پولس نے ان کے قبضہ سے 11اے کے رائفل، 24میگزین،ساڑھے ساتھ کلوگرام آر ڈی ایکس اور 20 میٹر آئی ای ڈی تار د ھماکہ کرنے والے آلات، اور چھ دستی بم برآمد کیے تھے۔ برآمد کیے گئے سامان میں ایک انڈر بیرل گرینیڈ لانچر ،29گرینیڈز،تین پستول بمع چھ میگزین ،ایک وائرلیس سیٹ اور ایک جی پی ایس شامل ہے۔