نئی دہلی: یو کے لیبر پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریت کور گل نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر پتھراو¿ کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان میں سکھ برادری پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
گوردوارہ کی بے حرمتی کی منظر کشی کرنے والی اییک ویڈیو کے ٹوئیٹ پر دوبارہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے محترمہ گل نے کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے کہ آخر پاکستان میں سکھ برادری پر کیوں حملے کیے جارہے ہیں۔
ممتاز ہندوستانی انٹرنیشنل کرکٹر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی گوردوارہ ننکانہ صاحب واقعہ کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو تلقین کی کہ وہ خطہ میں امن کو یقینی بنائے رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
ہر بھجن نے کہا کہ خدا یک ہے اور ہمیں اسے بانٹنا اور ایک دوسرے کے درمیان نفرت پیدا نہیں کرنی چاہئے۔ ہمیں پہلے انسان بننا چاہئے اور ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔ محمد حسن نے ننکانہ صاحب گوردوارے کو تباہ کرنے اور اس کی جگہ ایک مسجد تعمیرکرنے کی کھلم کھلا دھمکی دی ہے۔
عمران خان آپ اس جانب سے سنجیدگی سے توجہ دیں اور ضروری اقددامات کریں۔اس واقعہ پر جموں اور پنجاب کے علاوہ دہلی میں بھی شدید ردعمل اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ ہزاروں سکھوں نے چانکیہ پوری میں واقع پاکستانی سفارت خانہ کے باہر زبردست مظاہرہ کیا۔