Naqvi calls for precaution, prevention and prayer to make Haj 2022 possibleتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: اومیکرون اور کورونا وبا کی تیسری لہر کے خطرات کے سبب حج 2022 بھی مشکوک نظر آرہا ہے۔ ابھی تک سعودی عرب اور ہندوستانی حکومتوں کے درمیان حج سے متعلق دوطرفہ معاہدہ بھی طے نہیں ہو پایا ہے۔ معائدہ کب تک ہوگا اس متلعق سے بھی سے وضاحت نہیں ہوپارہی ہے۔

اس غیر واضح صورتحال کے درمیان حج کمیٹی آف انڈیا نے حج آپریشن حج مکمل کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے حج آپریشن کی تیاری شروع کردی ہے۔ تیاریوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی نے دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا کل ممبئی کے حج ہاؤس میں انعقاد کیا جس میں مختلف صوبوں سے ٹرینروں اور خادم الحجاج نے شرکت کر کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔

کورونا وبا اور اومیکرون کے خطرہ کے باوجود امسال حج کے قوی امکان ہے لیکن یہ کہنا مشکل ہوگا کہ سعودی عربیہ حج کی کیا پالیسی تیار کر تی ہے۔ سعودی عرب کے فیصلہ پر ہی حکومت ہند کا انحصار ہے اس قسم کا اظہار خیالات آج یہاں تربیتی کیمپ کے آغاز کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختاس عباس نقوی نے کیا انہوں نے کہا کہ آفت کے خاتمہ اور حجاج کرام کی صحت و سلامتی کی دعا اور احتیاط کے عمل کے ساتھ سفر حج ممکن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *