گوہاٹی/کوچ بہار: شمال مشرقی فرنٹیر ریلوے کے ایک عہدیدار کے مطابق ہندوستان میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں چیلا ہٹی کے درمیان ریل راستہ 55 سال بعد 17 دسمبر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اس کا افتتاح کریں گے ۔ 1965 میں ہندوستان اور اس وقت کے مشرقی پاکستان کے مابین ریل رابطے ختم ہونے کے بعد کوچ بہار اور میں ہلدی باڑی اورشمالی بنگلہ دیش کے چیلا ہٹی کے مابین ریلوے لائن بند کر دی گئی تھی۔
این ایف آر کے چیف تعلقات عامہ کے افسر سبحانن چندا نے کہا ، وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ہم منصب بنگلہ دیشی شیخ حسینہ 17 دسمبر کو ہلدی باڑی چیلا ہٹی ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہلتی سے ہلدی باڑی جانے والی مال بردار ریلوے کا راستہ بحال کرنے کے لئے این ایف آر کے کٹیہار ڈویژن میں آتا ہے۔کٹیہارڈویڑنل ریلوے منیجر رویندر کمار ورما نے بتایا کہ منگل کو وزارت خارجہ نے حکام کو ریلوے لائن کی بحالی کے بارے میں آگاہ کیا۔
این ایف آر نے بتایا کہ ہلدی باڑی ریلوے سٹیشن سے بین الاقوامی سرحد تک کا فاصلہ ساڑھے چار کلو میٹر ہے اور بنگلہ دیش میں چیلا ہٹی سے سرحد تک کا فاصلہ ساڑھے سات کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔ بدھ کے روز ہلدی باڑی ا سٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد ورما نے کہا کہ جب اس روٹ پر مسافروں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی تو لوگ سلی گوڑی کے پاس واقع جلپائی گوڑی سے سات گھنٹے میں کولکاتا پہنچ سکیں گے ۔پہلے یہی مسافت12گھنٹے کی تھی۔