کراچی:افتتاحی بلے باز اوشادا فرنانڈو کی غیر مفتوح سنچری کے باوجودسری لنکا دوسراٹسٹ میچ 263رنز سے ہار گیا۔پانچویں روزسری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے مزید264رن کی ضرورت تھی لیکن اس کے صرف تین وکٹ باقی تھے۔

سری لنکا نے چوتھے روز کی اپنی ناتمام اننگز 7وکٹ پر212رنز سے شروع کی ہی تھی کہفاسٹ بولر نسیم شاہ نے دن کی پہلے اور اپنے 12ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ایمبولدینیا کو صفر پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے ہیٹ ٹرک کے امکانات روشن کر لیے کیونکہ چوتھے روز اپنے11ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نے پریرا کو بھی وکٹ کیپر کے ہاتھوںکیچ آؤٹ کرایا تھا۔

اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے102رنز پر کھیل رہے اوشاڈا فرنانڈو کو سلپ میں اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔فرنانڈو نے 102رنز کی اننگز میں 180گیندوںکا سامنا کیا اور13چوکے لگائے۔اگلے ہی اوور میںنسیم شاہ نے وشو فرنانڈوکو بھی آؤٹ کر کے سری لنکا کے شکست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔نسیم شاہ نے 31رنز کے عوض 5وکٹ لیے جبکہ یاسر شاہ کو دو وکٹ اور شاہین آفریدی، محمد عباس اور حارث سہیل کو ایک ایک وکٹ ملی۔

دراصل پاکستان بولروں نے چوتھے روز ہی سری لنکا کو منزل سے اتنی دور روک دیا تھا کہ سوائے بارش کے کوئی بھی سری لنکا کو شکست سے نہیں بچا سکتاتھا۔کیونکہ پا کستان کے صرف تین وکٹ باقی تھے جبکہ سری لنکا کو جیت کے لیے مزید 264کی ضرورت تھی جو نہ صرف مشکل کام تھا بلکہ کرکٹ بائی چانس ہونے کے باوجود ناممکن تھا اور نسیم شاہ و یاسر شاہ نے اسے ثابت بھی کر دیا۔

چوتھے روز ہی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولروں نسیم شاہ،محمد عباس اور شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض97اسکور پر سری لنکا کی نصف ٹیم کو پویلین بھیج دیاتھا۔لیکن فرنانڈو اور وکٹ کیپر نروشان ڈیکے والانے چھٹے وکٹ کے لیے سنچری پارٹنر شپ کر کے اننگز کو مزید لڑکھڑانے سے بچا نے کی کوشش کی لیکن ابھی نصف منزل بھی طے نہیں ہوئی تھی کہ حارث سہیل نے ڈیکے والا کو 201کے مجموعے پر صاف بولڈ کر دیا۔

ڈیکے والا نے 76گیندوں پر 65رنز بنائے اورایک کم درجن بھر چوکے لگائے۔چوتھے روز کے کھیل کے آخری لمحات میں نسیم شاہ نے دھیرووان پریرا کو بھی پویلین کا راستہ دکھا کر سری لنکا کے لیے میچ بچانے کی آخری امید بھی ختم کر دی تھیں۔جو پانچویں روز محض تین اووروں میں ہی بالکل ہی معدوم ہو گئیں۔عابد علی کو مین آف دی میچ ا ور سریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *