Nashik hospital tragedy: Death toll increases to 24 as 2 more dieتصویر سوشل میڈیا

ممبئی : کورونا وائرس کے بحران کے درمیان ، مہاراشٹر کے ناسک میں ایک اندوہناک سانحہ میں 24افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ یوں باتای جاتا ہے کہ یہ حادثہ ناسک میں واقع ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک لیک ہوجانے کے باعث پیش آیا ہے۔ جس میں 24 مریضوں کی موت ہوگئی مزید 14 افراد کی حالت نازک ہے۔ناسک کے مئیر ستیش کلکرنی نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 24ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے کوئی غفلت نہیں برتی گئی اور ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس سانحہ کی تحقیقات کرے گی۔ یہ حادثہ ٹینک بھرنے کے دوران ہوا ہے۔ لیک کی وجہ سے اسپتال کے احاطے میں آکسیجن پھیل گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اسپتال میں 25 مریضوں کا علاج وینٹیلیٹر پر چل رہاتھا۔ بہت سارے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ 60 سے زائد مریضوں کو آکسیجن دی جارہی تھی۔ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے مہاراشٹرا ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش تھوپے نے کہا کہ صورت حال اب قابو میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *