Nation is proud of the efforts of doctors in fighting coronavirus epidamicتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ڈاکٹروں کو بلا وجہ ہی بھگوان کا دوسرا روپ نہیں کہا جاتا ۔ یہ ڈاکٹر ہی ہیں جو مسیحائی کرتے ہیں اور لوگوں کو لقمہ اجل بنانے سے بچاتے ہیں جمعرات کے روز ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر طبی دنیا کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کورونا وبا کے خلاف جو کوششیں کی ہیں عوام کو ان پر فخر ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بے شمار لوگ ایسے ہوں گے جن کی زندگی خطرے میں پڑی ہو گی، کسی بیماری یا حادثے کا شکار ہوا ہوگا ، یا پھر کئی بار ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنا کوئی پیارا کھو بیٹھیں گے لیکن یہی ڈاکٹر ایک مسیحا بن نمودار ہوتے ہیں اور ہم سے ہمارے پیاروں کو بچھڑنے ست بچا لیتے ہیں۔ اس موقع پر ، پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے ، میں ملک کے تمام ڈاکٹروں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

مودی نے کہا کہ یہ نیک کام کرتے ہوئے ملک کے بہت سارے ڈاکٹروں نے اپنی جان بھی دے دی ہے۔ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب ملک کورونا وائرس کے خلاف اتنی بڑی جنگ لڑ رہا ہے ، ڈاکٹروں نے دن رات محنت کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے لئے بجٹ کی مختص دوگنی سے زیادہ یعنی22ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے اپنے اس خطاب میں من کی بات کے پروگرام کے بھی کچھ اقتباسات پیش کیے جس میں انہوں نے ممتاز فزیشین ڈاکٹر بیدھن چندر رائے کا ، جن کا یوم پیدائش ڈاکٹرز ڈے کے طو پر منایا جاتا ہے، خصوصی ذکر کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *