کابل:افغانستان کی امات اسلامیہ کے مطابق بعض ممالک اپنے اندرونی سلامتی کی صورت حال کو سنبھالنے میں اپنی ناکامی کی پردہ پوشی کے لیے افغانستان پر الزام لگاتے ہیں کہ اس کے شہری ان کے علاقوں میں گھس کرشورش برپا کر رہے ہیں۔امارت اسلامیہ کے نگراں وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ کچھ ممالک اپنی سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور پھر افغانستان پر الزام لگاتے ہیں۔مولوی یعقوب نے یہ ریمارکس امارت اسلامیہ کے قیام کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کسی خاص ملک کا نام بتائے بغیر کہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ریمارکس کا مقصد ممکنہ طور پر افغانستان کو دنیا کے سامنے ایک خطرناک اور دہشت پسند ملک کے طور پر پیش کرنا ہے۔اور یہ باور کرانا ہے کہ افغانستان آپ کے لیے خطرناک ہے اس لیے اس ملک کو ایسے ہی جیسا کہ وہ اسوقت ہے نہ چلنے دیں۔لیکن اس بار دشمنان افغانستان اس امید کو قبر تک لے جائیں گے۔مولوی یعقوب نے کہا کہ اگر دنیا عبوری افغان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی تو امارت اسلامیہ کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔اممارت اسلامیہ کے ترجمان اعلیٰ ذبیح اللہ ،“ مجاہد نے کہا کہ جو ہمیں تسلیم نہیں کرتا ہمیں بھی ان کے ذریعہ تسلیم کیے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے شہریوں سے عبوری افغان حکومت کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔