واشنگٹن🙁 اے یو ایس ) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے بدھ کے روز یورپ کے چار روزہ دورے پر بروسلز پہنچنے اور پھر جمعرات کو ناٹو اور یورپی اتحادیوں سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ ناٹو سربراہ اجلاس نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کہا ہے۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے منگل کے روز بتایا تھا کہ صدر اتحادیوں سے مل کر روس کے خلاف مزید پابندیاں لگائیں گے اور موجودہ تعزیرات کے نفاذ کو ٹھوس بنانے کے لیے درکار عملی اقدامات کریں گے۔
بدھ کو بروسلز میں ایک اخباری کانفرنس میں ناٹوکے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی مسلط کردہ لڑائی سیکیورٹی کے نئے خطرات کا باعث ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جمعرات کو ناٹو کا سربراہ اجلاس متوقع طور پر یوکرین کے لیے مزید حمایت کے اعلان کا اعادہ کرے گا۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ شریک سربراہان اتحاد کے مشرقی خطے کی زمینی، فضائی اور بحری حدود میں تعیناتی کے لیے افواج کی تعداد میں اہم اضافہ کرنے کی تجویز پر غور کریں گے۔
