Navjot Singh Sidhu takes charge as Punjab Congress chief, shares stage with CM Amarinderتصویر سوشل میڈیا

چنڈی گڑھ: پنجاب کے ممبر اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کے روز پاردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی گذشتہ دو سال سے ان کی ریاستی وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھرشتہ میں جاری تلخی بھی ختم ہو گئی۔ابتدا میں یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ کیپٹن نئے صدر سدھو کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے لیکن کیپٹن نے اپنے ممبران اسمبلی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کر کے تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت کر دیں۔سدھو نے حلف لینے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام کانگریس کارکنان پنجاب کانگریس کے سربراہ ہو گئے ہیں ۔ نوجوت سنگھ سدھو تو کانگریس سمندر میںمحض ایک معمولی کارکن ہے۔اصل روح تو کارکنا ن ہیں۔

سدھو کی تقریب حلف برداری میں کیپٹن امریندر سنگھ کے علاوہ سابق ریاستی صدر سنیل جاکھڑ اور کانگریس جنرل سکریٹری و پنجاب امور کے انچارج ہریش راوت سمیت کئی پردیش کانگریس لیڈران موجود تھے۔قبل ازیںکیپن نے نوجوت سنگھ سدھو کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے کانگریس کے تمام ایم ایل اے، ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینئر کارکنوں کو پنجاب بھون میں صبح 10 بجے چائے کے لئے مدعو کیا اورچائے نوشی کے بعد وہ سب کانگریس بھون ، جہاں ریاستی کانگریس کی نئی ٹیم کی تاج پوشی ہونا تھی ،پہنچے۔ پنجاب بھون میں کیپٹن نے سدھو سے ملاقات کی اور پھر دونوں علیحدہ کاروں میں کانگریس بھون روانہ ہو گئے۔

اس تقریب حلف برداری کے دوران یہ اطلاع ملتے ہی کہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے فیروز پور کے ذیرہ ضلع سے آنے والے کانگریس کارکنوں کو لانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں کم از کم تین کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، کانگریس بھون کی فضا غمگین ہو گئی ۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح موگا ضلع کے لوہارا گاو¿ں کے قریب اس وقت پیش آیا جب کانگریس کارکنوں سے بھری ایک پرائیویٹ بس کی مخالف سمت سے آنے والے پنجاب روڈ ویز کی بس سے ٹکر ہو گئی۔ حادثہ میں ہلاک شدگان میں پرائیویٹ بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثہ میں30افراد زخمی بھی ہوئے۔وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے نو منتخب صدر نوجوت سدھو نے کانگریس کارکنوں کی ہلاکت پر گہرے صدمہ و غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *