Nawaz believes time has come to give tough time to govtتصویر سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم کے بعد حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر جارحانہ سیاست کریں۔

مسٹر شریف اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جتنی جلد ممکن ہو کسے ایک کثیر جماعتی کانفرنس کرانا چاہتے ہیں۔

اگرچہ اہم اپوزیشن پارٹیاں مثلاً پی ایم ایل این، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)اور جمیعت علمائے اسلام فضل(جے یو آئی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ کثیر جماعتی کانفرنس بلانے کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک دوسرے سے رابطہ کیے ہوئے ہیں پھر بھی پی ایم ایل این نے پی پی پی اور جے یو آئی ایف قیادت سے محرم کے بعد حکومت سے سختی کے ساتھ نمٹنے کا ایجنڈہ تیار کرنے کے لیے مسٹر شریف کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

پی ایم ایل این رہنما ئے اعلیٰ کے ایک قریبی ساتھی نے ڈان کو بتایا کہ مسٹر شریف کا خیال ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ جارحانہ انداز میں نپٹا جائے۔اس مقصد کے لیے پی ایم ایل این کارکنوں میں تحریک پیداکرنا ہوگی کہ وہ آنے والے ایام میں حزب اختلاف کے کسی بھی مشترکہ اقدام میں اپنا کردار ادا کریں۔نواز شریف گذشتہ سال نومبر سے بغرض علاج لندن میں ہیں۔

پی ایم ایل این رہنما نے کہا کہ پاکستان میں پارٹی قیادت کو کہہ دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں جمیعت علمائے اسلام فضل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بھرپور تعاون کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این مولانا فضل الرحمٰن سے ہر طح کا تعاون کرنے تیار ہے اور اس بار انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *