لندن:پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہبر اعظم و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو دل کے عارضہ کی تشخیص کی گئی ہے۔

اور علاج شروع کرنے سے قبل ان کے ذاتی معالج ان کے مزید طبی جانچ کریں گے اور اسی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی جائے گی تاکہ صحیح علم ہو سکے کہ انہیں دل کے کون کون سے پیچیدہ امراض ہیں۔

ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ لندن کے رائل برومٹن اینڈ ہئیر فیلڈ میں نواز شریف کی طبی جانچ ہوگی۔ ڈاکٹروں نے انہیں جو پیچیدہ مرض بتایا ہے وہ کورونری آرٹری (coronary disease)کو سی اے ڈی بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب کسی فرد کی کورونری شریانوں کے اندر کوئی رکاوٹ پیدا ہوجائے تو دل میں خون کے بہاﺅ¿میں کمی کے باعث دباو¿ پیدا ہوتا ہے۔

اور دل کو جس رفتار سے خون کی ضرورت ہوتی ہے وہ و اس تک نہیں پہنچ پاتا اور سینے میں کھنچاو¿کے علاوہ دل کا دورہ بھی پڑتا سکتا ہے۔نواز شریف بغرض علاج 19نومبر کی صبح بذریعہ ایک ایرا یمبولنس لندن گئے تھے۔

ان کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی پی ایم ایل این کے صدر و پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کے علاوہ ایک بڑا عملہ بھی لندن گیا تھا۔ایر یمبولنس قطر کے دارالخلافہ دوحہ سے لاہور ایر پورٹ کے حج ٹرمنل پہنچی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *