Nawaz Sharif and Zardari conspiring clash between my party and Pakistan Army, says Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

لاہور(اے یو ایس ) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مشرقی پاکستان اس لیے الگ ہوا کیوں کہ اکثریتی پارٹی کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔منگل کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے ساتھ لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ناانصافی مشرقی پاکستان کی علیحدگی جیسے بڑے سانحات کو جنم دیتی ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ کو اکثریت ملی، لیکن ایک سیاست دان نے ان کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے بجائے اس پارٹی کو فوج کے سامنے لا کھڑا کیا۔سابق وزیرِ اعظم بولے کہ اعظم سواتی کے گھر سے ایجنسیوں کے لوگ سی سی ٹی وی اتار کر لے گئے۔ اعظم سواتی، ملک دشمن یا غدار نہیں تھے۔ انہیں آزادی اظہار کا حق تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب اس معاملے میں ساری قوم، آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ا±ن کے خلاف لاہور میں کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ کے دیکھ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *