Nawaz won't return, he will be brought back: Fawadتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد(اے یو ایس ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہم واپس لے کر آئیں گے کیونکہ وہ خود کبھی واپس نہیں آئیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی ہے اور پالیسی کی دستاویزات 10روز میں عوامی سطح پر لایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی میں معاشی حکمت عملی کو بھی شامل کیا گیا ہے، یہ طے ہے کہ اگر آپ کی معیشت طاقتور نہیں ہے تو سلامتی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پالیسی کا اہم نکتہ یہ ہے کہ اگر عام آدمی کو تحفظ حاصل نہیں ہوگا، یا وہ اپنی معاشی، سماجی اور قانونی حیثیت سے مطمئن نہیں ہوگا تو کوئی بھی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔نہوں نے کہا کہ 2014 میں یہ پالیسی بنانا شروع کی گئی تھی اور 2021 میں آکر اس کی منظوری دے دی گئی، ماضی میں یہ پالیسی اس وجہ سے منظور نہیں ہوئی تھی کیونکہ وہاں اتفاق رائے نہیں ہو پا رہے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک ایسی حکومت آئی ہے جو سب کا نکتہ نظر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور عمران خان ایک ایسے وزیر اعظم ہیں جن پر تمام افراد کا اعتماد ہے، جس کی وجہ سے پہلی بار ہم نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی میں اندورونی سیکیورٹی، فوڈ سیکیورٹی اور دیگر وزارتوں کی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔کابینہ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یوریا کی پیداوار پر بریفنگ دی گئی، گزشتہ دو سال میں ہماری زراعت میں بہتری آئی ہے، گندم، چاول اور گنے کی پیداوار تاریخی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں، ادویات اور دیگر اشیا کی خرید میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *