نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس. جے شنکر نے کہا ہے کہ نیپال کے گورکھا اور نواکوٹ اضلاع میں 50,000 مکانات کی تعمیر نو کا کام ہندوستان کی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے نیپال میں 2015 کے زلزلے کے بعد تعمیر نو کے کاموں کی تعریف کی۔ ڈیجیٹل شکل میں نیپال کی تعمیر نو سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ نیپال کے لوگوں کو جب بھی ضرورت پڑے گی ہندوستان بلا جھجک مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کافی مضبوط ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں پراجیکٹس جاری ہیں۔ جے شنکر نے کہا کہ 2015 کے زلزلے کے بعد، ہندوستان نے نیپال کی تعمیر نو کے لیے 1 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس کا ایک چوتھائی حصہ صحت، ثقافتی ورثے، رہائش اور تعلیم کے شعبوں میں دیا گیا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں، ہندوستان نے نیپال کی حکومت کی طرف سے نشاندہی کردہ ترجیحی شعبوں میں وعدوں کو پورا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے تعاون سے گورکھا اور نواکوٹ اضلاع میں 50 ہزار مکانات کی تعمیر نو کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں منصوبے جاری ہیں۔ حکومت ہند نیپال کے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع میں 70 سکولوں، ایک لائبریری، 132 صحت کی سہولیات اور 28 ثقافتی ورثے کے شعبے کے منصوبوں کی تعمیر نو میں تعاون کر رہی ہے۔وزیر نے زلزلے کی وجہ سے تباہی کے بعد تعمیر نو کے لئے کئے جارہے کاموں کی تعریف کی ہے۔
