Nearly 5 million foreign pilgrims performed Umrah during current Islamic year: Ministryتصویر سوشل میڈیا

جدہ ،(اے یو ایس)اب تک 50لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید نے عمرہ کے فرائض انجام دیئے ہیں ۔سعودیہ عرب کے حج اور عمرہ وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب سے اسلامی سال شروع ہوا ۔ عازمین کے آنے کا سلسلہ بہت زیادہ بڑھ گیا اور پچھلے سات مہینوں کے اندر 50لاکھ کے قریب بیرونی ملکوں کے معتمرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور اس کے علاوہ بانیان اسلام کے روضے پر بھی حاضری دی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ44لاکھ کے قریب عازمین ہوائی جہازوں کے ذریعہ یہاں پہنچے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ زمینی راستے سے آئے اور باقی ماندہ سمندری جہاز وں سے عمر ہ کے لئے آئے۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ عازمین نے جدہ ایئرپورٹ کے علاوہ مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز اور ینگو کے ہوائی اڈے کا بھی استعمال سے سعودی عرب میں داخل ہوئے۔ امید کی جارہی ہے کہ ماہ رمضان کے دوران معتمرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا۔ خاص کر رمضان کے آخری عشرے میں لاکھوں کی تعداد میںعازمین مکہ مکرمہ آتے ہیںتاکہ وہ شب قدر کی سعادت اللہ کے گھر میںحاصل کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *