Nearly 80 killed in fighting for the strategic Yemeni city of Marib: Sourcesتصویر سوشل میڈیا

صنعاء(اے یو ایس) یمن میں بدھ کے روز مارب شہر کے اطراف ایک بار پھر سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثی ملیشیا کے ساتھ لڑائی شروع ہو گئی۔عسکری ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 80 سے زیادہ حوثی ہلاک ہو گئے جب کہ یمنی فوج کے 18 جوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے منگل کے روز سے لے کر بدھ کو علی الصبح تک پے در پے حملے کیے۔ تاہم یمنی فوج نے ان حملوں کو پسپا کر دیا۔اس سے قبل حوثی ملیشیا نے گذشتہ دو روز کے دوران اپنے زیر کنٹرول چار صوبوں سے نفری کی صورت میں عسکری کمک مارب کے محاذوں پر پہنچائی تھی۔یاد رہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ مارب شہر کی سمت جاری پیش قدمی کی کوشش میں حوثی ملیشیا کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔رواں سال فروری سے ایران نواز حوثی ملیشیا مارب کی سمت پیش قدمی کی خاطر مسلسل عسکری حملے کر رہی ہے۔

واضح رہے ک مارب صوبے میں ہزاروں بے گھر افراد کے اندیشے کے سبب اقوام متحدہ ، امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں حوثیوں سے حملے روک دینے کی اپیل کر رہی ہیں۔ تاہم تہران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔البتہ حوثی ملیشیا کو یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی جانب سے شدید روک کا سامنا ہے۔ اس کے سبب وہ پیش قدمی میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *