نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا نے،جو آج کل عنقریب ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ پنگا‘ کی تشہیر میں ہدایت کار اشونی ایئر اور اس فلم کی مرکزی اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کافی مشغول ہیں طویل عرصہ بعدفلموں میں واپسی اور بالی ووڈ میں کام مانگنے کی شرم اور ذاتی زندگی سے وابستہ کئی راز ایک انٹرویو میں فاش کئے ۔
ممبئی گڈ ٹائمز کو دیئے انٹرویومیں جب نینا گپتا سے انکے ٹوئٹ کر کام مانگنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے جواب دیتے ہوئے کہا ’ مجھے کسی سے پیسے مانگنے میں شرم آتی ہے ،کام مانگنے میں شرم نہیں آتی ، جب میں پہلی بار ممبئی آئی تھی تو میرا بوائے فرینڈ بھی میرے ساتھ تھا، میں پرتھوی تھیٹھر میں کچن میں کام کرتی تھی اور اس سے رات کاکھانا مفت میں مل جاتا تھا ، اس وقت پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔
نینا گپتا نے مزید کہا کہ ’ تب وہ میرا بوائے فرینڈ مجھ سے پیسے لیکر سیگریٹ پیا کرتا تھا، اسے شرم آتی تھی کہ میں ایسا کام کرتی ہوں، وہ کہتا تھا کہ توبھرتا بنانے آئی ہے یہاں پر یاایکٹر بننے آئی ہے۔مطلب اسے مجھ سے پیسے مانگنے میں شرم نہیں آتی تھی ، مگرمیرے کام پر شرم آتی تھی، تو مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کام مانگنے میں کبھی کوئی شرم ہے، لیکن پیسے مانگنے میں مجھے شرم ضرور آئے گی۔
اداکارہ نے آگے کہا کہ ’ مجھے پہلے بہت شرم آتی تھی، پہلے بہت جھجھک ہوتی تھی لیکن اب نہیں۔
خیال رہے کے نینا گپتا نے سال 2017میں ایک ٹوئٹ کر اپنے اچھی اداکارہ ہونے اور کام مانگنے کی بات کہی تھی ، اس ٹوئٹ کے بعد نینا کو ایک دو نہیں بلکہ 4فلموں کی پیشکش کی گئی تھی۔
سال 2018میں آئی انکی فلم ’ بدھائی ہو‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی جس میں ان کے بیٹے کے رول میں اداکار ایوشمانہ کھورانہ اداکارہ کر تے نظر آئے تھے۔ وہیں شیف سے ہدایت کار بنے وکاس کھنہ کی فلم ’ لاسٹ کلر‘ میں نینا گپتا کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے ، اب وہ جل دہی فلم پنگا میں کنگنا رناوت کی ماں کے رول میں جلوہ گرہوں گی۔