نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیاہے کہ ’ ان کی بیٹی کو نام دینے کے لئے کئی لوگوں نے ان سے شادی کرنے کی پیشکش کی تھی۔

حال ہی میں دیئے اپنے ایک انٹرویو میں نینا گپتا نے بتایا ’ میں زیادہ وقت کے لئے سنگل مدر نہیں رہی ہوں، بیٹی مسابا کے پیدا ہونے کے 2سال بعد میرے والد ہمارے ساتھ رہنے کے لئے آگئے تھے، وہ سب کچھ چھوڑ کرہمارے ساتھ رہتے تھے، وہ میرے گھر اور میری بیٹی کا خیال رکھتے تھے ۔

نینا نے اس کی تفصیل میں جاتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی مرد کا سہارا حاصل نہیں تھا اور اس کمی کی تلافی خدا نے میرے والد کو میرے پاس بھیج کر کر دی۔ چونکہ میری والدہ انتقال کر چکی تھیں اور میرے والد تنہا تھے اس لیے انکا ہمارے ساتھ رہنا آسان تھا۔

اداکارہ نینا گپتا نے مزید بتایا ’ مسابا کا پیدا ہونا مشکل حصہ نہیں تھا بلکہ یہ تھا کہ آپنے جو انتخاب کیاہے ا سکے لئے کھڑے رہنا ، اس وقت مجھے کئی لوگوں نے شادی کی اور میری بیٹی کو اپنا نام دینے کی پیشکش کی تھی۔لیکن میں نے کوئی پیشکش منظور نہیں کی ۔”میں نے کہا کیا نام؟ میں کما سکتی ہوں اور اپنی بیٹی کا خیال بھی رکھ سکتی ہوں“۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نینا گپتا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کر اپنی خاتون مداحوں کو پہلے ہی نصیحت کر چکی ہیں کہ کبھی بھی کسی شادی شدہ انسان کے پیار میں مبتلا مت ہونا، کیونکہ میں ایسا کر چکی ہو ںاور نتیجہ بھی بھگت چکی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *