Negotiations only if govt willing to dissolve assemblies now, says Imranتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد(اے یو ایس ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مذاکرات کرنے پر تیارہیں۔عمران خان نے کہا ’اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں۔‘اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت سے کی سماعت سے پہلے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔

ایک صحافی کی جانب سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں واپسی کا سوال پرعمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’یہاں کوئی آئین بھی ہے؟ وہ آئین توڑنا چاہ رہے ہیں اور ہم آئین پر کھڑے ہیں۔ ہم رول آف لا پر کھڑے ہیں وہ قانون آئین توڑے رہے ہیں توہین عدالت کر رہے ہیں۔`عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا مزاکرات کو سبوتاڑ کرنے کے لئے بیان بازی ہو رہی ہے ؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔

صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوتے تو کیا ہو گا؟عمران خان نے جواب دیا ’آئین ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زورہو گا اسی کی بات چلے گی۔‘عمران خان نے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ سب فیصلے سپریم کورٹ کے مانے ہیں۔ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *