نئی دہلی: گزشتہ دنوں اداکار ہیمانش کوہلی نے ایک انٹرویو میں پہلی بار گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میں نے نہیں بلکہ ا س رشتے کو نیہا ککڑ آگے نہیں بڑھانا چاہتی تھیں ،ا سلئے ہم دونوں نے قطع تعلقی کا فیصلہ کیا اور یہ ان کا فیصلہ تھا ۔
جس پر نیہا ککڑ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انسٹا گرام پوسٹ میں کسی کا نام لئے بغیر ہمانش کوہلی کو انتباہ کرتے ہوئے لکھا ہے ’ مجھ سے دور رہو ورنہ تمارے خاندان کو بے نقاب کر دوں گی۔
بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے پوسٹ میں مزید لکھا ہے ’ جو لوگ بھی برا بولتے ہیں میرے بارے میں وہ کچھ بھی نہیں ہیں، لیکن وہ نقلی اور حاسد ہیں، وہ لوگ خبروں میں آنے کے لئے میرا نام استعمال کرتے ہیں۔
نیہا نے مزید کہا کہ ’ پہلے بھی استعمال کیا، قطع تعلقی کے بعد بھی میرا نام استعمال کر رہے ہیں۔ اپنے کام سے شہرت پاؤ یا نام کماؤ میرے نام کو سیڑھی مت بناؤ“ ۔
نیہا نے کہا اگر میں نے اپنا منھ کھولا تو تمہارے ماں ۔ باپ کی حرکتیں منظر عام پر آجائیں گی کہ انہوںنے میرے ساتھ کیسا سلوک کیا اور مجھے کیسے القابات سے پکارا ۔ اس لیے میرا نام ااستعمال کرنے اور دنیا کے سامنے مجھے ظالم اور خود کو مظلوم ثابت کرنے کی بھی ہمت نہ کرو، یہ انتباہ ہے ، مجھ سے اور میرے نام سے دور رہو۔