کھٹمنڈو:گذشتہ دنوں ہندوستانی قونصل جنرل نتیش کمار اور روڈ ڈویژن چندرینگھا پور کے سربراہ ونود کمار نے مشترکہ طور پر اس سڑک کا افتتاح کیا جو نیپال میں ہندوستان کی مدد سے تعمیر کی گئی ہے ۔ سرحدی تنازعہ کے باوجود ، اس سڑک کے کھلنے سے ہندوستان کے سرحدی علاقے اور اس ہمالیہ ملک کے بہت سے علاقوں کے درمیان نقل و حرکت کو آسان بنانے کی توقع کی جارہی ہے۔
نیپال اور ہندوستان نے اس ہمسایہ ملک کے متعدد علاقوں سے ہندوستانی سرحد کو ملانے والی 108 کلومیٹر نئی تعمیر شدہ سڑک تعمیر کی۔ہندوستانی سفارتخانے نے بتایاکہ ہندوستان کی مدد سے تیار کردہ یہ سڑک نیپال کے سرالاہی ضلع میں لکشمی پور-بلارا کے ساتھ ہندوستان کی سرحد کو گڑھیا سے ملاتی ہے۔ ہند – نیپال سرحد کو ملانے والی نئی تعمیر شدہ سڑک لوگوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرے گی۔
حکومت ہند نے سڑک کی تعمیر کے لئے 44 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی تھی۔ اس سڑک کی تعمیر کے ساتھ ہی ہندوستانی سرحد نیپال کے لکشمی پور ، بلارا اور گڈھیا علاقوں سے منسلک ہوگئی ہے۔یہ سڑک نیپال – ہندوستان ترقیاتی تعاون کے تحت تعمیر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سڑک کا منصوبہ چندرانیگھاپور روڈ ڈویژن کے تحت آتا ہے۔
توقع ہے کہ ہند۔نیپال سرحد کو ملانے والی اس نو تعمیر شدہ سڑک سے نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔پچھلے سال مانسوروور لنک سے دونوں ممالک کے مابین تنا پیدا ہواتھا جب نیپال نے ہندوستان کی سڑک کی تعمیر پردعویٰ کیاتھا۔ نیپال نے دعویٰ کیا کہ لیپولیخ ، کالا پانی اور لمپیادھورا اس کے علاقے ہیں۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے ملک کا نیا نقشہ جاری کر دیا تھا۔