Nepal rejects Chinese claim of airport built under belt and road projeتصویر سوشل میڈیا

کھٹمنڈو:نیپال نے چین کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ اس نے نیپال میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے تحت ہوائی اڈہ تعمیر کیا ہے۔ اس ضمن میں نیپالی وزیر خارجہ این پی سعود نے نیپال میں بی آر آئی کے تحت ہوائی اڈے کی تعمیر سے متعلق نیپال میں چینی سفیر کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔ سعود نے بین الاقوامی تعلقات و سیاحت کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کے اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ معاہدے پر نیپال نے محض دستخط کیے ہیں اور ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ یا اقدام عمل میں نہیں آیا ہے۔

نیپال سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت روزنامہ کھٹمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سعود نے مزید کہا کہ چینی سفیر بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بنایا گیا تھا جو غلط ہے جبکہ نیپال میں اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس دعوے پر نیپال کو حیرت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیپال اور چین کے درمیان 2017 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک معاہدے کے بعد نیپال نے ابتدائی طور پر اس کے تحت عمل درآمد کے لیے 35 منصوبوں کا انتخاب کیا تھا لیکن بعد میں منصوبوں کی کل تعداد کم کر کے9کر دی گئی اور فہرست میں پوکھرا ہوائی اڈہ شامل نہیں تھا جسے چین نے اب بی آر آئی کے تحت رکھا اور اب دعویٰ بھی کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *