Netherlands sends heavy weapons to Ukraine — Prime Ministerتصویر سوشل میڈیا

ہیگ: ہالینڈ کے زیر اعظم مارک روتی نے کہا ہے کہ ہالینڈ پہلے ہی یوکرین کو بکتر بند گاڑیں بھیج چکا ہے اور اب وہ اضافی بھاری اسلحہ بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔روتی نے یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونی گفتگو کے بعد ٹئیوٹر کے توسط سے یہ بات کہی۔ انہں نے ٹوئیٹ کیا کہ زیلنسکی سے گفتگو کے دوراان ہالینڈ کے وزیر دفاع کاجسا اولونگرین اور میں نے یوکرین کی حمایت اور مدد کا اظہار کیا کیونکہ روس نے فوجی کارروائی کی تجدید کی ہے۔ ہالینڈ یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں سمیت بھاری اسلحہ و آلات حرب بھیج رہا ہے۔ نیز ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ اضافی بھاری اسلحہ یوکرین کو بہم پہنچانے کا انتظار کر ہے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے 24 فروری کو ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا تھا کہ دونباس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست پر انہوں نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی رہنما نے زور دے کر کہا تھا کہ روس کا یوکرین کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور خاص طور پر یہ کہا تھا کہ اس فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کی تخریب کاری ، ظلم و ستم اور اس کی فوجی طاقت ختم کرنا تھا ۔ اس کے جواب میں مغرب نے روس کے خلاف وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *