New Afghan business attaché to Turkey introducedتصویر سوشل میڈیا

کابل:امارت اسلامیہ کی نگراں وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان اخندزادہ عبدالسلام جواد نے کہا کہ حکومت نے ترکی میں ایک نیا تجارتی اتاشی مقرر کیاہے۔ عبدالسلام جواد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ نے برسر اقتدار آنے کے بعد سے پاکستان، ایران، ترکمانستان اور ترکی میں کاروباری اتاشی متعارف کرائے ہیں۔ افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ (اے سی سی آئی) نے کہا کہ کاروباری اتاشیوں کی موجودگی بیرونی ممالک کے ساتھ افغانستان کی تجارت کو بہتر بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے سفارت خانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتصادی شعبے میں پیش رفت لانے کے لیے کام کریں اس سے ہمارے ملک میں بہتری و خوشحالی آئے گی۔ اے سی سی آئی کے ڈائریکٹر جنرل توکل احمد یار نے کہا کہ ملک کی معیشت میں سدھار اور است´حکام لاناہر ملک میں متعین ہمارے سفیروں کی ترجیح ہے ۔

نائب وزیر اقتصادیات عبداللطیف نظاری نے کہا کہ کاروباری اتاشیوں کا تقرربین الاقوامی برادری کے ساتھ تجارت کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارتی اتاشی کئی ممالک کے ساتھ افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اتاشی جن کا مختلف ممالک میں تقرر کیاجا رہا ہے وہ درحقیقت کاروباری شعبے کے نمائندے ہیں۔ ایک ماہر اقتصادیات شمس الحق شمس نے کہاکہ مختلف ممالک میں مزید اتاشیوں کے تقرر کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *