نیو یارک: جمعہ کے روز امریکی ڈرون حملہ کے ،جس میں ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی نیم فوجی فورس کے اعلیٰ عہدیدار ابو مہدی المھندس ہلاک ہو گئے تھے، ایک روز بعد ہفتہ کو علی الصباح امریکہ نے عراق میں ایران نواز تنظیم الشھد الشعبی (پاپولرموبلائزیشن فورس) کے ایک قافلے پر فضائی حملہ کر دیا۔

اس حملہ میں6افراد کے ہلاک اور تین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اس تازہ امریکی فضائی کارروائی نے، جس میں امریکی قواج نے ایران سے گہری وابستگی رکھنے والے شیعہ طبقہ کے غلبہ والے عراقی نیم فوجی نیٹ ورک الشھد الشعبی کے ایک دستے کو نشانہ بنایا تھا، ایران اور امریکہ کے دمیان پراکسی وار میں اور بھی شدت آجانے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

ایران کے سفیر متعین اقوام متحدہ ماجد تاخت راونچی نے سی این این کو بتایا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت امریکہ کی جانب سے جنگ چھیڑے جانے کے مترادف ہے۔اسی دوران تہران سےب موصول اطلاع کے مطابق جنرل سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جنازے میں شامل افراد نے ان دونوں شہیدوں کی تصاویر بلند کر رکھی تھیںاور امریکا مخالف نعرے لگائے جارہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *