New, Civilized Afghan Taliban May Prefer Peace Talks: Rashidتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان کے نئے، مہذب افغان طالبان مذاکرات کو ترجیح دیں گے اور یہ کہ پاکستان افغانستان میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم کرے گا جسے افغان عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔

ڈان نیوز نے ان کے حوالے سے کہا ہے کہ ”طالبان کے ساتھ مذاکرات سبھی کے مفاد میں ہیں ۔ہم پڑوسی ملک افغانستان میں امن کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے افغان رہنماؤں ،سیاست دانوں اور طالبان سے کہا کہ مذاکرات کی راہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک خطہ میں امن چاہتا ہے۔اگر چین ایران میں400بلین ڈالر کی سرمایہ کاری چاہتا ہے تو یہ افغانستان میں قیام امن کے بغیر کسی طور ممکن نہیں ہوگا۔ہم جو ٹرین ازبکستان تک چلانا چاہتے ہیں وہ افغانستان میں استحکام کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ، روس، ایران اور پاکستان ایک بدلے ہوئے خطہ میں ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈورنڈ لائن پر باڑ لگاکر پاکستان ماضی کے مقابلہ اب بہتر حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طورخم اور چمن درے کی بہت عمدہ دیکھ بھال ہو رہی ہے۔رشید نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کسی کو بھی افغانستان یاپورے خطہ میں امن درہم برہم کرنے کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال نہیں کرنے دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *