پیرس: سرکاری ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق کورونا وائرس کے اومیکران ویریئنٹ سے بھی زیادہ خطرناک ایک نیا ویرینٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکروں سے پہلے ہی پریشان دنیا کیلئے یہ انکشاف کسی دھماکے سے کم نہیں ہے ۔ اطلاع کے مطابق فرانس میں سائنسدانوں کو کورونا وائرس کا ایک نیا ویریئنٹ ملا ہے جو اومیکران سے بھی زیادہ متعدی ہے۔
یہ ویریئنٹ زیادہ میوٹیڈ ہے اور اس کا نام ا?ئی ایچ یو ہے۔ اس B.1.640.2 ویریئنٹ کو آئی ایچ یو میڈیٹیرینس انفیکشن کے سائنسدانوں نے تلاش کیا ہے۔ ریسرچ کرنے والوں نے کہا کہ اس ویریئنٹ میں 46 میوٹیشن ہیں ، جو اومیکران سے بھی زیادہ ہے۔سائنسدانوں نے کہا کہ آئی ایچ یو ویریئنٹ ویکسین اور انفیکشن کو لے کر زیادہ مزاحم ہے۔
یہی نہیں اس آئی ایچ یو ویریئنٹ کے کم سے کم 12 معاملات مارسیل لیس کے پاس درج کئے گئے ہیں۔ یہاں سے لوگ افریقہ کے کیمرون گئے تھے۔ یہ نیا ویریئنٹ ایسے وقت پر ملا ہے جب دنیا کے زیادہ تر حصوں میں کورونا کا اومیکران ویریئنٹ پھیلا ہوا ہے۔ حالانکہ اب آئی ایچ یو ویریئنٹ کے پھیلنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
