New drone policy will benefit people living in remote areas: PM Modiتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ڈرون پالیسی کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے ملک کے دور دراز واقع علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مدھیہ پردیش میں سومیتوا اسکیم سے مستفید ہونے والوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی بہت سے پالیسی فیصلے کیے گئے تاکہ کسانوں، بیماروں اور دور افتادہ مقامات کے رہائشیوں کو ڈرون ٹیکنالوجیسے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان خود کثیر تعداد میں جدید ڈرون تیار کر چکا ہے ۔ اور اس تکنک میں بھی ہندوستان کو خود کفیل ہونا چاہئے اس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا جا چکا ہے۔واضح ہو کہ گذشتہ روز ہی مرکزی وزیر صحت منسوخ مانڈاویہ نے شمال مشرق کے دور افتادہ علاقوں تک کوویڈ 19 ویکسین کی روز ڈرون کے ذریعے ترسیل کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے ایک اقدام کا آغاز کیا۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ آئی سی ایم آر کا ڈرون رسپانس اینڈ آو¿ٹ ریچ ان نارتھ ایسٹ (آئی ڈرون) اس بات کو یقینی بنا نے کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے کہ زندگی بچانے والی کوویڈ ویکسین ہر ایک تک پہنچے ، صحت میں ‘انتیودایا’ کے حکومتی عزم کے عین مطابق ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جنوبی ایشیا میں میک ان انڈیا ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کو ویڈ 19 ویکسین کو 15 کلومیٹر کی دوری پر 12-15 منٹ میں بشنوپور ڈسٹرکٹ ہسپتال سے لوک جھیل ، کرانگ جزیرے تک پہنچایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *