New name of Faizabad Railway station is 'Ayodhya Cantt'تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی : اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ الہٰ آباد اور مغل سرائے ریلوے اسٹیشنوں کے نام تبدیل کرنے کے بعد اب فیض آباد اسٹیشن کا نام بھی تبدیل ہوجانا اس وقت حتمی ہو گیا جب یوگی حکومت کی اسٹیشن کا نام بدلنے کی تجویز کو مرکز نے منظوری دے دی ۔

عنقریب فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھا جائے گا۔ یہ معلومات سی ایم آفس کی جانب سے ٹویٹ کی گئی۔ جلد ہی اس کا مینڈیٹ بھی جاری کر دیا جائے گا۔

ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت کی تجویز کو مرکز نے منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔کیونکہ یوگی ادتیہ ناتھ نے اس ضمن میں ایک اعلانیہ جاری کرنے کے احکام دے دیے ہیں۔

تاہم لکھنؤ ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے منیجر سریش کمار سپرا نے کہاکہ ابھی تک ان کے محکمہ کو نام بدلنے کے لیے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔ واضح ہو کہ 2018میں یوگی حکومت نے الہٰ آباد کا نام پریاگ راج اور مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیشن رکھا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *