New Pak envoy Masood Khan meets US presidentتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس بنیادیں قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے جن کا تقرر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور اقتدار میں ہی ہو گیا تھا، ،سفارتی آداب و تقاضوں کی روایتی تقریب کے ایک جزو کے طور پر سلام دعا کے لیے وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ سردار مسعود خان نے واشنگٹن پہنچنے کے بعد اپنی اسناد سفارتی چیف آف پروٹوکول کو دی تھیں جنہیں 19 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا تھا۔تاہم صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے موقع پر لی گئی رسمی تصویر ہی اس پورے عمل کو مکمل کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *