New Pak govt to place members of Imran Khan cabinet on no-fly listتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کی نو منتخب حکومت کے قائد وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے عمران خان کی قیادت والی سابقہ وفاقی کابینہ کے بیشتر اراکین کو، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو سکتے ہیں، نو فلائی لسٹ میں درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جیسے کو تیسا کے مصداق شریف حکومت کا خیال ہے کہ سابق حکومت کے پی ٹی آئی وزرا اپنے دور اقتدار میں کرپشن سے ہونے والی آمدن کے ساتھ بیرون ملک پرواز کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں شہباز شریف حکومت نے موجودہ کابینی وزرا بشمول اپنے برادر کلاں و سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہبر اعلیٰ میاں محمدنواز شریف اور سابق وزیر کے نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے اس فیصلہ کا اعلان وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کے دوران کیا ۔ اس اجلاس میں شہباز شریف نے ملک کو درپیش چیلنجوں مثلاً اقتصادی بحران، کساد بازاری، افراط زر، بے روزگاری ،غربت و افلاس اور بجلی بحران کا ذمہ دار عمران حکومت کو قرار دیا۔

شہباز نے کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کو جنگ قرار دیا اور عہد کیا کہ محنت اور اتحادیوں سے مشاورت کر کے عوام کو ان نامساعد حالات سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن نہایت اہم ہے کیونکہ ہم آئینی طور پر برسر اقتدار آئے ہیں اور بدعنوان پی ٹی آئی حکومت کو قانونی طریقہ سے اقتدار سے بے دخل کیا ہے۔پاکستان کے نگراں صدر صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی وزارتی کونسل کے34اراکین کو حلف دلایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *