New Saudi ambassador submits credential to Iran FMتصویر سوشل میڈیا

تہران: تہران میں سعودی عرب کے نئے سفیر متعین ایران عبداللہ بن سعود العنزی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللنہیان کو دارالحکومت تہران میں ایک ملاقات کے دوران اپنی سفارتی اسناد کی ایک نقل پیش کی۔ قبل ازیں سعودی عرب میں تعینات کیے جانے والے سفیر علی رضا عنایتی نے ایران اورسعودی عرب کے درمیان سات سال تک منجمد سفارتی تعلقات پگھلنے کے بعد 5 ستمبر 2023 کوملک میں اپنے مشن کا آغاز کیا جہاںملک کی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ ایرانی سفارت خانے کے عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اسی وقت ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر تہران پہنچے۔

العنزی، جو ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں، عمان میں بھی سعودی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔دریں اثنا عبد اللہیان نے یو رپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے امور خلیج فارس لوئیجی ڈی مایو کو، جنہوں نے تہران میں ان سے ملاقات کی ، اس عہدے پر ان کے تقرر کی انہیں مبارکباد دی اور خلیج فارس کے ملکوں سمیت پڑوسی ملکوں کے تعلقات میں تبدیلیوں کو بیان کیا اور کہا کہ موجودہ حالات، خلیج فارس کے 8 ملکوں کے باہمی تعلقات کے لئے نئے دور کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ڈی مایو نے خلیج فارس کے 8 ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے رول کا ذکر کرتے ہوئے، ایران و سعودی عرب کے معمول کے تعلقات کو علاقے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔ عبد اللہیان نے کہا کہ علاقائی مذاکرات اور تعاون کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز اور علاقائی ملکوں کی جانب سے اس کی حمایت اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ علاقائی ممالک علاقائی تعاون میں یقین رکھتے ہیں۔ ڈی مایو نے بھی جواباً علاقے میں ایران کی اہم پوزیشن پر زور دیتے ہوئے خطہ میں ایران کے موثر رول پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *