واشنگٹن: افغانستان کے لیے نئے امریکی ایلچی ٹام ویسٹ نے امریکہ کے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ افغانستان کے حوالے سے باہمی تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپناپہلا ایشیائی و یورپی ممالک کا دورہ شروع کر دیا۔ ویسٹ نے دوشنبہ کے روز ٹویٹر کے توسط سے مطلع کیا تھاکہ وہ پیر کے روز یورپ اور ایشیا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور اس دورے کے دوران امریکی شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ افغانستان پر بات کریں گے۔
ویسٹ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان پر اثر انداز ہونے کے لیے متحد ہو کر ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے ۔اپنے دورے سے قبل انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کی۔ بلنکن نے ان کے دورے کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ویسٹ کے سفر کا پہلا پڑاو¿ بروسلز ہوگاجہاں وہ امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں سے ملاقات بات کریں گے ۔بل ۔دریں اثنا افغانستان میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ وان برانڈٹ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان معاملہ پر تبادلہ خیال کے لیے برسلز میں ویسٹ سے ملاقات کے منتظر ہیں ۔
