نئی دہلی:واضح ہوکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوارکے روز اپیل کی ہے کہ عوام نئے سال کا استقبال اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے غیر ملکی تیار شدہ سامان کے متبادل کے طور پر ہندوستانی مصنوعات استعمال کرنے کے عہد سے کریں۔
انہوں نے کہاہے کہ وہ ملک کو جدت لانے کی طرف لے جائیں۔ سال کے عہدکے طور پر لیا جانا چاہیے۔ آل انڈیا ریڈیو کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں رواں سال کے آخری ایڈیشن میں اپنے خیالات شیئرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاہے کہ’ خود کفیل بھارت مہم ‘کے تحت ووکل فار لوکل کے منصوبے کو ملک کے لوگوں تک بڑھانا چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے مینوفیکچررز اور صنعت کو بھی عالمی معیار کی مصنوعات کو یقینی بنا کرخودکفیل بھارت کی سمت مضبوط اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
خود کفیل بھارت مہم کے بارے میں شہریوں کے تجربات کوشیئرکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مقامی افرادکے لیے ووکل آج گھر گھر گونج رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہماری مصنوعات عالمی معیارکی ہوں۔